Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    جرمن پبلک ہیلتھ حکام نے 2026 میں تقریباً 10,000 اموات کی گرمی کی وجہ سے رپورٹ کیا

    جولائی 31, 2026

    برطانیہ نے ڈریڈنوٹ فلیٹ میں آٹھ پوائنٹ چار بلین کی سرمایہ کاری کی۔

    جولائی 31, 2026

    Huasun Energy پاکستان کی سولر مارکیٹ کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے صنعتی رہنماؤں کے ساتھ شامل

    جولائی 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔
    ہفتہ, اگست 1
    Mehren-i-ImrozMehren-i-Imroz
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Mehren-i-ImrozMehren-i-Imroz
    گھر » JA Worldwide Inducts 2023 نے گلوبل بزنس ہال آف فیم میں 2023 انعام حاصل کیا
    PR Newswire

    JA Worldwide Inducts 2023 نے گلوبل بزنس ہال آف فیم میں 2023 انعام حاصل کیا

    جون 16, 2023
    Facebook WhatsApp Reddit VKontakte Telegram Twitter Pinterest Email Tumblr LinkedIn

    باسٹن، 14 جون 2023 /پی آر نیوز وائر/ — JA Worldwide کی جانب سے پیشکش کردہ، گلوبل بزنس ہال آف فیم میں پچھلی دو صدیوں سے تعلق رکھنے والے انٹرپرینیوئرز اور کاروباری رہنماء شامل ہیں۔ نیلی جینز کے مؤجد سے لے کر دنیا کی چوٹی کی بائیوٹیک کمپنیوں میں سے ایک کے شریک بانی تک، ہمارے ڈیجیٹل شوکیس کو ملاحظہ کرنے والے افراد اپنے انٹرپرینیوئرل جذبے کو سلگانے کے لیے متاثرکن با اثر شخصیات سے ملتے ہیں۔

    JA Worldwide Inducts 2023 نے گلوبل بزنس ہال آف فیم میں 2023 انعام حاصل کیا

    گلوبل بزنس ہال آف فیم کے متعلق
    گلوبل بزنس ہال آف فیم نوجوان لوگوں کو لوریئیٹس کی کہانیوں اور کامیابیوں کے ذریعے ترغیب فراہم کرتا ہے، جو نہ صرف JA کی عالمی رسائی، صنعتوں اور شعبہ جات کی وسیع حد اور ہماری خدمات حاصل کرنے والے طلباء کی نمائندگی کرنے والے تنوع کی عکاسی کرتا ہے، بلکہ اچھائی کی ایک عالمی طاقت کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ نئے لوریئیٹس کے لیے نامزد افراد کو دو زمروں میں شامل کیا جاتا ہے:

    • رہنماء: ایگزیکٹو درجے کے ایک پیشہ ور فرد، جنہوں نے بڑے ذمہ داری، وسائل اور قابل افراد کے حامل کاروباروں کی قیادت کی ہو، رہنماء کے کردار نے زندگیاں بہتر بنانے پر ارتکاز کے ساتھ کاروبار کی صورتحال میں بہتری لائی ہے۔ ایک رہنماء ایک مثالی نمونہ ہوتا ہے، جو سماجی اقدار، شمولیت اور ایک عالمی نقطہ نظر ظاہر کرتا ہے۔
    • Innovator: 40 سال سے کم عمر، انٹرپرینیوئر کا جذبہ رکھنے والا اور کمیونٹی پر مرکوز، Innovator دنیا میں تبدیلی لا رہا ہے یا حالیہ طور پر عالمی اسٹیج پر ابھرا ہے۔ Innovator ایک متاثر کن، توانائی سے بھرپور، کام کی لگن رکھنے والا جرات مند اور عالمی اچھائی کے لیے تبدیلی اور جدت کو فروغ دینے والا ہوتا ہے۔

    ہمارا ہر لوریئیٹ ایک عمیق ڈیجیٹل نمائش میں شامل ہوتا ہے جو—ڈیلٹا ایئر لائنز، گلوبل بزنس ہال آف فیم کے لیے ٹیکنالوجی اسپانسر کی بدولت—ہال آف فیم کی ایک نمائش کی طرح نظر آتا ہے۔

    گلوبل بزنس ہال آف فیم 2023 لوریئیٹس
    ہم اپنے 2023 لوریئیٹس کا اعلان کرنے پر انتہائی مسرور ہیں:

    • الین فلورس (رہنماء/ہونڈراس): الین فلورس ہونڈراس اور وسطی امریکہ کی کامیاب ترین خاتون رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ گروپو فلورس، جو ہونڈراس میں آٹوموٹو صنعت کی چوٹی کی کمپنی ہے، میں کئی عہدوں پر خدمات انجام دینے کے بعد، الین موجودہ طور پر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اور یونین کی ایک رہنماء کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ الین ہونڈراس کو قابل استحکام ترقی، ملک میں جنسی مساوات اور نوجوانوں کی قیادت کو فروغ دینے اور نوجوان لوگوں کو ان کی کاروباری کوششوں کی ترغیب دینے میں ایک معیار بنانے کا خواب دیکھتی ہیں۔
    • خالد ولید الکذیر (اختراع ساز/سعودی عرب): خالد ولید الکذیر گلوورک کے بانی ہیں، جو گلف کوآپریشن کاؤنسل کی پہلی تنظیم ہے، جو سعودی عرب کی افرادی قوت میں جنسی تنوع اضافے کے ہدف کے ساتھ خواتین کو بھرتی کرنے اور با اختیار بنانے کے لیے وقف ہے۔ گلوورک کو ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کی اپنی کوششوں کے لیے اقوام متحدہ، انٹرنیشنل لیبر آرگنائیزیشن اور ورلڈ بینک کی جانب سے پذیرائی مل چکی ہے۔
    • شیزا شاہد (اختراع ساز/پاکستان): شیزا شاہد ایک سماجی انٹرپرینیوئر، سرمایہ دار، مقرر اور خواتین کے حقوق کی حامی ہیں، جنہوں نے ملالہ فنڈ کا مشترکہ قیام کیا، ناؤ وینچرز شروع کیا، آور پلیس شروع کیا اور مزید کام کیے۔ شیزا کو ٹائم کی 30 انڈر 30 ورلڈ چینجرز اور فوربز کی 30 انڈر 30 سوشل انٹرپرینیوئر کی فہرستوں میں شامل کیا گیا ہے۔
    • ولیم شاؤبیل (رہنماء/امریکہ): ایک کامیاب انٹرپرینیوئر کے طور پر، ولیم “بل” شاؤبیل نے صارفین کی عالمی مارکیٹ پلیس میں جدت لا کر اپنا کاروبار تشکیل دیا۔ آج بل انسان دوست کوششوں کی معاونت کے طریقوں میں جدت لا رہے ہیں۔ بل شاؤبیل کو نہ صرف ایک کاروباری رہنماء، بلکہ ایک سماجی انٹرپرینیوئر کے طور پر شہرت حاصل ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ایسی کوششوں کی معاونت کر کے، جو تعلیم، انٹرپرینیوئرشپ اور تنوع پر مرکوز ہوں، ہم اپنے اردگرد دنیا پر ایک مثبت اثر چھوڑ سکتے ہیں۔

    گلوبل بزنس ہال آف فیم کے نامزدگی کے عمل کو پوری دنیا سے متنوع اہم فریقوں کو شامل کرنے اور لوریئیٹس کے انتخاب میں پروٹوکولز پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ انصاف اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، سالانہ عمل میں PwC، گلوبل بزنس ہال آف فیم کا گلوبل پراسیس انٹیگرٹی پارٹنر، کی جانب سے سر انجام دیا گیا معائنہ شامل ہے۔ PwC داخلے کے جائزے کے لیے JA Worldwide کے طریقہ کار کی نگرانی کرتا ہے، کمیٹی کی جانب سے حتمی امیدواروں کے انتخاب کو انتظام کرتا ہے اور ووٹنگ جیوری کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

    JA Worldwide کے متعلق
    نوجوانوں کو خدمات فراہم کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی اور متاثر کن این جی اوز میں سے ایک کے طور پر، JA Worldwide انٹرپرینیوئرشپ، کام کے لیے تیاری اور مالی صحت کے حوالے سے فوری اور گہری تعلیم فراہم کرتی ہے۔ ہر سال تقریبًا نصف ملین اساتذہ اور کاورباری رضاکاروں کی مدد سے 15 ملین سے زائد نوجوان لوگوں تک پہنچنے والی، JA Worldwide ان چند ایک تنظیموں میں سے ایک ہے، جو اختراع سازوں، انٹرپرینیوئرز اور رہنماؤں کی اگلی نسل کے لیے ایک روشن تر مستقبل تعمیر کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر رسائی، تجربہ اور جذبہ رکھتی ہیں۔ jaworldwide.org پر ہمیں ملاحظہ فرمائیں۔

    متعلقہ پوسٹس

    Huasun Energy پاکستان کی سولر مارکیٹ کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے صنعتی رہنماؤں کے ساتھ شامل

    جولائی 31, 2026

    Milliken نے Advance Polypropylene Solutions کی بڑھتی ہوئی مانگ کو سہارا دینے کے لیے Millad ClearX™ 9000 کی تجارتی پیداوار شروع کردی

    جولائی 30, 2026

    SAFF چیمپئن شپ بنگلہ دیش 2026 کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر TECNO کی نقاب کشائی کی گئی، جس سے جنوب ایشیائی فٹ بال میں AI کی جدت آئی

    جولائی 27, 2026

    پاکستان میں مالیاتی شمولیت کے لیے کریڈٹ ٹیکنالوجی کے امکانات پرتبادلہ خیال کرنے کے لیےPTCL گروپ کی قیادت نے MWC شنگھائی 2026 میں FinVolution سے ملاقات کی۔

    جولائی 16, 2026

    سعودی عرب نے ویزا کی آسان تر درخواست کے ساتھ سفر کی بکنگ کو مربوط کرتے ہوئے “پیکیج ویزا” متعارف کرایا

    جولائی 8, 2026

    سعودی عرب نے ویزا کی آسان تر درخواست کے ساتھ سفر کی بکنگ کو مربوط کرتے ہوئے “پیکیج ویزا” متعارف کرایا

    جولائی 8, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب

    جرمن پبلک ہیلتھ حکام نے 2026 میں تقریباً 10,000 اموات کی گرمی کی وجہ سے رپورٹ کیا

    جولائی 31, 2026

    برطانیہ نے ڈریڈنوٹ فلیٹ میں آٹھ پوائنٹ چار بلین کی سرمایہ کاری کی۔

    جولائی 31, 2026

    فلائی دبئی کی اسٹریٹجک ترقی نے میلان اور نیپلز کے لیے اٹلی کی فلائٹ سروسز کو فروغ دیا

    جولائی 31, 2026

    ایمریٹس نے مغربی یورپ میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے جنگل کی آگ کے خطرات میں اضافے کا انتباہ دیا ہے۔

    جولائی 30, 2026

    Starbucks مضبوط Q3 نتائج کے بعد پورے سال کی رہنمائی بڑھاتا ہے۔

    جولائی 30, 2026

    ایپل نے دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی Nvidia کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    جولائی 30, 2026

    ہوا بازی کے شعبے میں ابھرتے ہوئے رجحانات: ایمریٹس نے بکنگ کے لیے کرپٹو کرنسی کی ادائیگی متعارف کرائی

    جولائی 30, 2026

    یورو فاؤنڈ رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ EU ڈیجیٹل دہائی کے ٹیک اہداف کو کھو دے گا۔

    جولائی 29, 2026
    © 2023 Mehren-i-Imroz | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.