Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    ایتھوپیا میں مٹی کے تودے گرنے سے 80 افراد کی ہلاکت کے بعد سوگ منانا شروع ہو گیا ہے۔

    مارچ 14, 2026

    بھارت چپ سازی کو فروغ دینے کے لیے 11 بلین ڈالر کا فنڈ رکھتا ہے۔

    مارچ 14, 2026

    یونیسیف اور شراکت داروں نے $300 ملین بچوں کی غذائیت کی مہم کا آغاز کیا۔

    مارچ 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔
    پیر, مارچ 16
    Mehren-i-ImrozMehren-i-Imroz
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Mehren-i-ImrozMehren-i-Imroz
    گھر » G42 اور ویتنامی کنسورشیم نے نیشنل AI انفراسٹرکچر کی تعمیر اور جنوب مشرقی ایشیا کی انٹیلی جنس کی صلاحیت کو فروغ دینے کا عہد کیا
    PR Newswire

    G42 اور ویتنامی کنسورشیم نے نیشنل AI انفراسٹرکچر کی تعمیر اور جنوب مشرقی ایشیا کی انٹیلی جنس کی صلاحیت کو فروغ دینے کا عہد کیا

    فروری 11, 2026
    Facebook WhatsApp Reddit VKontakte Telegram Twitter Pinterest Email Tumblr LinkedIn
    • FPT کارپوریشن، ویت تھائی گروپ، اور G42 نے ویتنام کی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے لائحہ عمل کے معاہدے پر دستخط کیے
    • ڈیٹا کی مکمل خودمختاری کے ساتھ AI اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر کو تعینات کرنے کے لیے $1 بلین کے عزم کی حمایت سے شراکت داری

    ہو چی منہ سٹی، ویتنام، 9 فروری 2026 /PRNewswire/ — G42 نے، جو ابو ظہبی میں واقع ٹیکنالوجی ہولڈنگ گروپ، اور  FPT کارپوریشن اور ویت تھائی گروپ پر مشتمل ایک کنسورشیم ہے، پورے ویتنام میں خود مختار AI کی صلاحتیں اور کلاؤنڈ انفرا اسٹرکچر کو فروغ دینے کے لیے فریم ورک کارپوریشن ایگریمن پر دستخط کیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد قومی ڈیٹا کی خودمختاری اور ڈیجیٹل لچک کو یقینی بناتے ہوئے، ویتنام کی AI والی مقامی سوسائٹی اور جنوب مشرقی ایشیاء میں ایک سرکردہ AI مرکز بننے کے عزائم کی حمایت کرنا ہے۔

    ہو چی منہ شہر میں دستخط شدہ معاہدہ ایک جامع شراکت داری کو باقاعدہ بناتا ہے اور ملک بھر میں تعیناتی کو آگے بڑھانے کے لیے مطلوب قانونی، مالیاتی اور انضباطی فریم ورک کی تشکیل کرتا ہے۔ شراکت داران انضباطی فریم ورک کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت ویت نام کی آگے کی سوچ کی تعریف کرتے ہیں جو ہائپر اسکیل ڈیٹا سینٹر کی تعیناتی اور پبلک کلاؤڈ کو اپنانے کے قابل بناتا ہے جو AI انفراسٹرکچر کی ترقی میں ویتنام کو ایک علاقائی رہنما کی حیثیت دیتا ہے۔ $1 بلین تک کی کھپت کے وعدوں سے حمایت یافتہ، یہ شراکت داری ویتنام کی اور اس خطے کی ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتی ہے۔

    یہ کنسورشیم اور G42 قومی سطح پر تعیناتی کے لیے ضروری تکمیلی قوتوں کو مجتمع کرتے ہیں۔ FPT کارپوریشن، جو ویتنام کی سب سے بڑی انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کمپنی ہے اور 30+ ممالک میں کام کرتی ہے، گہری تکنیکی مہارت اور مقامی مارکیٹ کی جانکاری فراہم کرتی ہے۔ ویت تھائی گروپ، کافی، فوڈ سروس، ریٹیل، اور لاجسٹکس پر محیط پورٹ فولیو کمپنیوں کے ساتھ صارفین پر مرکوز ایک سرکردہ گروپ، اسٹریٹجک صلاحیتوں اور کراس سیکٹر کی بصیرت میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ابوظہبی میں قائم مصنوعی ذہانت کا حامل گروپ، G42 جدید AI بنیادی ڈھانچے کی صلاحیتیں لاتا ہے۔

    معاہدے کے تحت، یہ کنسورشیم اور G42 ویتنام میں ڈیٹا سینٹر کے تین مقامات پر قابل ذکر کلاؤڈ صلاحیت کو تعینات کریں گے، جو عوامی اور نجی شعبے کے کام کے بوجھ کو سہارا دینے لیے اعلیٰ کارکردگی والی AI اور کلاؤڈ سروسز فراہم کریں گے۔

    یہ پہل ایک عالمی اور جامع انٹیلی جنس گرڈ کی تعمیر، اعلی درجے کے AI انفراسٹرکچر، کلاؤڈ پلیٹ فارمز، اور گورننس فریم ورک کو آپس میں جوڑ کر، قومی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے مطالبے کے لحاظ سے AI کی صلاحیتوں کو مطابق فعال کرنے کے لیے G42 کے وسیع تر مشن کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ اس بنیادی ڈھانچے کے ذریعے، ویتنام سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں AI کی قومی پہل کو فروغ دینے، خدمات کو ڈیجیٹائز کرنے اور قومی ترجیحات کے مطابق AI سے چلنے والی تدابیر کی تعیناتی کے لیے تکنیکی بنیاد حاصل کرے گا۔

    “یہ فریم ورک ایگریمنٹ نیشنل AI تبدیلی کے لیے ایک نئے ماڈل کی نمائندگی کرتا ہے – جو خودمختاری، شراکت داری اور مقصد کے مطابق بنایا گیا ہے،” یہ باتیں Ali Al Amine، چیف کمرشل آفیسر، G42 انٹرنیشنل نے کہیں۔ “ہم ویتنام کی حکومت کی بصیرت افرز قیادت اور اپنے شراکت داروں، FPT کارپوریشن اور ویت تھائی گروپ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے عزم کے حوالے سے ان کے شکر گزار ہیں جو ویتنام کو ڈیٹا کی خودمختاری اور ڈیجیٹل آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے AI کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے قابل بناتا ہے۔”

    “ویتنام واضح طور پر اس بات ک سمجھتا ہے کہ وہ تنہا آگے نہیں بڑھ سکتا۔ سیمی کنڈکٹرز، AI، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بڑا ڈیٹا، اور سائبر سیکیورٹی جیسے شعبوں میں، ہمیں ایسے شراکت داروں کے ساتھ حکمت عملی بھرے اتحاد کی ضرورت ہے جن پر ہم اعتبار اور بھروسہ کر سکتے ہیں۔ رہنماؤں نے مضبوط عزم ظاہر کیا ہے، باہمی اعتماد پیدا کیا ہے، اور اب ان وعدوں کو حقیقی نفاذ میں بدلنے کا وقت آ گیا ہے،” ڈاکٹر Truong Gia Binh، چیئرمین، FPT کارپوریشن نے کہا۔

    “یہ پہل ویتنام کو ایشیا میں AI سے تحریک یافتہ معاشی ترقی میں سب سے آگے رکھتا ہے، جو اقتصادی ترقی اور ویتنام میں متوسط طبقے کی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔ G42 اور FPT کے ساتھ ہماری شراکت داری متعدد شعبوں میں طویل مدتی ترقی اور اختراع کے لیے بنیادی ڈھانچے کی اساس تخلیق کرتی ہے،” David Thai، چیئرمین اور CEO، ویت تھائی گروپ نے کہا۔

    بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ، اس شراکت میں AI کی قومی ہنر مندی اور افرادی قوت کے ترقیاتی پروگراموں کے منصوبے شامل ہیں جو حکومت، صنعت اور تعلیمی اداروں میں AI کو اپنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

    فریم ورک ایگریمن پر دستخط کرنے کے بعد، یہ کنسورشیم اور G42 عملدرآمد کے اگلے مرحلے میں آگے بڑھیں گے، جس میں سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان کام کے بوجھ کی تقسیم کو حتمی شکل دینا، پبلک کلاؤڈ کو اپنانے کے لیے انضباطی منظوری حاصل کرنا، اور ڈیٹا سینٹر کے بنیادی ڈھانچے کے لیے سائٹ کی تیاری شروع کرنا شامل ہے۔ اس پہل سے براہ راست بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری، روزگار کی تخلیق، اور خطے کے لیے ایک اسٹریٹجک ٹیکنالوجی کے مرکز کے طور پر ویتنام کی پوزیشن بڑھا کر اہم اقتصادی اثرات تیار ہونے کی توقع ہے۔

    G42 کے بارے میں

    G42 ایک ٹیکنالوجی ہولڈنگ گروپ ہے اور ایک بہتر کل کے لیے بصیرت افروز مصنوعی ذہانت پیدا کرنے میں عالمی رہنما ہے۔ ابوظہبی میں پیدا ہوئے اور دنیا بھر میں کام کر رہے ہیں، G42 تمام صنعتوں میں بھلائی کے لیے ایک طاقتور قوت کے طور پر AI کو آگے بڑھاتا ہے۔ سالماتی حیاتیات سے لے کر خلائی تحقیق اور اس کے درمیان آنے والی ہر چیز تک، G42 کو آج کے قابل قدر امکانات کا احساس ہے۔ مزید جاننے کے لیے، www.g42.ai ملاحظہ کریں۔

    FPT کارپوریشن کے بارے میں

    FPT ایک عالمی ٹیکنالوجی گروپ ہے جس کا صدر دفتر ویتنام میں ہے، جو انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، اور ڈیجیٹل تبدیلی میں خدمات فراہم کرتا ہے۔ 2025 کے آخر تک، FPT نے VND 70,113 بلین کی مجموعی آمدنی اور VND 13,039 بلین کا ٹیکس قبل منافع ریکارڈ کیا، جو سال بہ سال بالترتیب 11.6% اور 17.8% کے اضافے کی نمائندگی کرتا ہے، اور یہ سال کے آغاز میں مقرر کردہ منافع کے اہداف کے ساتھ قریبی حد تک ہم آہنگ ہے۔ ٹیکنالوجی کا شعبہ – بشمول گھریلو IT خدمات اور عالمی IT خدمات – نے ایک اہم کردار ادا کرنا جاری رکھا، جس نے گروپ کے لیے کل آمدنی کے 63% اور ٹیکس سے پہلے منافع کے 45% میں معاون ثابت ہوا FPT کی دو AI فیکٹریاں، جو جاپان اور ویتنام میں واقع ہیں، جون 2025 میں اعلان کردہ ٹاپ 500 ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سسٹمز میں بالترتیب 36 ویں اور 38 ویں نمبر پر ہیں۔ یہ سنگ میل ایک حکمت عملی بھری پیشرفت کی نمائندگی کرتا ہے، جو AI کے عالمی منظر نامے پر ویتنام کی تکنیکی صلاحیتوں اور FPT کی پوزیشن کو تقویت دیتا ہے۔

    ویت تھائی گروپ کے بارے میں

    1998 میں قائم شدہ، ویت تھائی انٹرنیشنل JSC (VTI) ویتنام کے سب سے بڑے صارف اور خوردہ آپریٹرز میں سے ایک ہے۔ کمپنی کافی، F&B اور FMCG میں برانڈز کے متنوع پورٹ فولیو کو چلاتی ہے۔  ہمارا Highlands Coffee برانڈ ویتنام میں ایک قومی چیمپئن اور ویتنام کی تخصیصی کافی کے زمرے میں عالمی رہنما ہے، اور ویتنام اور علاقائی طور پر ایک مضبوط ترین صارف برانڈ کے طور پر تسلیم شدہ ہے۔  ہمارا کاروبار 30 ممالک میں کام کرنے والے 2,000+ ریٹیل آؤٹ لیٹس پر مشتمل ہے۔

    VTI نے ویتنام میں جدید ریٹیل انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ویتنام کی بہترین ثقافت، مشروبات اور کھانوں کو دنیا کے سامنے لانے میں ایک سرکردہ حمایتی اور ‘علم بردار’ ہے۔

    تصویر – https://mma.prnewswire.com/media/2889496/G42_and_Vietnamese_Consortium_Commit_to_Build_National_AI_Infrastructure_and_Develop_Southeast_Asia.jpg
    لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/2158819/G42.jpg

    رابطہ کریں: Marianne Moller؛ marianne.moller@trailrunnerint.com

    متعلقہ پوسٹس

    Group-IB ہائی ٹیک کرائم ٹرینڈز رپورٹ 2026: سپلائی چین حملے سرفہرست عالمی سائبر خطرے کے طور پر ابھرے

    مارچ 9, 2026

    ایک جامع مالی مستقبل کی تشکیل: MENAP میں اقدار سے ہم آہنگ منظم اختراع کیوں اہم ہے

    فروری 25, 2026

    QuidelOrtho نے مامونیتی تشخیص کے عالمی پورٹ فولیو کو وسعت دینے کے لیے اسٹریٹجک سپلائی کا معاہدہ کیا

    فروری 16, 2026

    آکسفورڈ انٹرنیشنل اور وہائٹ کلف یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز (برلن انٹرنیشنل) برلن میں مطالعہ کے مواقع کو بڑھانے کی قوتوں کے ساتھ شمولیت اختیار کی

    فروری 13, 2026

    Binance نے PSL 11 سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کی تجدید کی

    فروری 6, 2026

    Oxford International Digital Institute نے Oxford ELLT Skill Retake Launch کے آغاز کے ساتھ انگریزی زبان کے امتحان میں نیا معیار قائم کیا

    جنوری 30, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب

    ایتھوپیا میں مٹی کے تودے گرنے سے 80 افراد کی ہلاکت کے بعد سوگ منانا شروع ہو گیا ہے۔

    مارچ 14, 2026

    بھارت چپ سازی کو فروغ دینے کے لیے 11 بلین ڈالر کا فنڈ رکھتا ہے۔

    مارچ 14, 2026

    یونیسیف اور شراکت داروں نے $300 ملین بچوں کی غذائیت کی مہم کا آغاز کیا۔

    مارچ 13, 2026

    ایتھوپیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔

    مارچ 13, 2026

    UAE جرمنی اسپاٹ لائٹ سرمایہ کاری، صنعت، سیکورٹی پر بات کرتا ہے۔

    مارچ 12, 2026

    قبرص کے صدر نے نیکوسیا میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی میزبانی کی۔

    مارچ 11, 2026

    جنوبی کوریا کی معیشت میں 2025 میں 1 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ سرمایہ کاری ڈوب گئی۔

    مارچ 11, 2026

    فیفا نے ورلڈ کپ کے لیے میکسیکو سٹی کے 800 ہوٹلوں کے کمرے جاری کیے ہیں۔

    مارچ 9, 2026
    © 2023 Mehren-i-Imroz | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.