کھٹمنڈو، نیپال/ سیئول، جنوبی کوریا: 32 فروری 2024/:
InnoCSR نے مضبوط اور پائیدار تعمیراتی جدت میں سب سے آگے ایک کامیاب سیریز A فنڈنگ راؤنڈ کے ذریعے اپنی نئی ٹیکنالوجی، گڈ برکس سسٹم کے لیے کافی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔ مذکورہ نئی سرمایہ کاری ADB وینچرز کے تحت ممکن ہوئی ہے،اس کے ساتھ ساتھ اس میں سنگاپور میں قائم گارڈن امپیکٹ فنڈ اور کلیریئن نیو لائف کیپٹل کی معاونت بھی شامل ہے۔ متعلقہ فنڈز کے ذریعے کارروائیوں کو تیز کرنے اور پورے نیپال و ایشیا میں گڈ برکس سسٹم کو وسیع پیمانے پر پھیلایا جائے گا۔
’ گڈ برکس سسٹم‘ ماحول دوست اینٹوں کی تیاری پر مشتمل ایک ٹیکنالوجی ہے جو جنوبی ایشیا میں صاف ستھری اینٹیں تیار کرنے کے لیے اپنے جدید ’گڈ سوئل سٹیبلائزر‘ کا استعمال کرتی ہے۔
یہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری، گڈ برکس سسٹم کی روایتی اینٹیں تیار کرنے والی صنعت میں نان فائرڈ/ آگ کے بغیر، صاف ستھری اور مضبوط اینٹیں تیار کرنے والی اپنی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک نیا انقلاب برپا کر رہی ہے۔ جس کے بعد بھٹوں میں آگ پر روایتی اینٹوں کی تیاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مضر ماحولیاتی، اقتصادیاتی اور صحت کو متاثر کرنے والے اثرات کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکے گا۔
اینٹوں کی مجموعی عالمی پیداوار کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ صرف جنوبی ایشیا میں تیار کیا جاتا ہے۔ نیپال کی اہم صنعتوں میں سے ایک ہونے کے ناطے، اینٹوں کی پیداوار پر سالانہ تقریباً 10 لاکھ ٹن کوئلہ ضایع کیا جاتا ہے، جو ملک کے کل CO2 کے اخراج کا 37 بنتا ہے،جس کے باعث ہمالیہ کے پہاڑوں پر نمایاں منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
InnoCSR کی اہم مرکزی ٹیکنالوجی یعنی گڈ برکس سسٹم کے ذریعہ ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیراعلیٰ معیار پر مبنی مضبوط اور پائیدار اینٹیں تیار کرنے کیلئے ایک جامع حل پیش کیا گیا ہے۔ گڈ برکس سسٹم کے تحت اینٹوں کے موجودہ اور مستقبل کے بھٹہ مالکان کے ساتھ براہ راست تعاون کرتے ہوئے نہ صرف لاگت کی مناسب حد کو برقرار رکھا گیا ہے بلکہ ان کی پیداواری صلاحیتوں کو بھی نمایاں طور پر بڑھایا گیا ہے۔ اس عمل سے متعلقہ صنعت کو درپیش چیلنجز سے باآسانی نمٹا جا سکتا ہے، جس سے گڈ برکس سسٹم کے بیشتر مثبت اثرات بھی نمایاں ہوتے ہیں اور نئے سرمایہ کاروں کو بہت زیادہ اہمیت بھی مل رہی ہے۔
ADB وینچرز کے ارسلان فاروقی نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "گڈ برکس سسٹم جنوبی ایشیا کی کاربن سے بھرپور اینٹوں کی تیاری کی صنعت کا راستہ روکنے کے لیے تیار ہے،جو کئی دہائیوں پرانے عمل اور ٹیکنالوجی پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں ADB کے وسیع انفراسٹرکچر آپریشنز کے ساتھ، ایک مضبوط ہم آہنگی ہے،جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے گڈ برکس سسٹم جیسے مؤثرتکنیکی حل پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
گارڈن امپیکٹ فنڈ، کلیریئن نیو لائف کیپٹل، اور ADB وینچرز کی مشترکہ کوششوں سے یہ نئی سرمایہ کاری نیپال اور ایشیا کے دیگر حصوں میں گڈ برکس سسٹم کو فروغ دینے میں انتہائی معاون ثابت ہوگی، اور اس سے تعمیراتی شعبے میں مثبت اطراف کیجانب تبدیلی کا نیا سفر شروع ہوگا۔
InnoCSR کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیم یونسوک لی نے گڈ برکس سسٹم کیلئے سرمایہ کاری کے حصول پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے نہ صرف گڈ برکس سسٹم کے مثبت اثرات کی تصدیق ہوتی ہے، بلکہ یہ اینٹوں کی تیاری پر مبنی صنعت کو جدید طرز پر تبدیل کرنے کے وژن کو مکمل کرنے کے مزید قریب بھی کردیتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیپال میں پہلے سے ہی ترقی کرتے ہوئے، 2024 کے اوائل میں ہندوستان اور پاکستان میں گڈ برکس کا آغاز ہونے والا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گڈ برکس سسٹم نیپال میں پہلے سے ہی کامیابی کیساتھ متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ 2024 کے ابتدا میں ہندوستان اور پاکستان میں بھی ماحول دوست اینٹوں کا سسٹم شروع ہونے جا رہا ہے۔
InnoCSR کے بارے میں
2008 میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک InnoCSR پورے ایشیا میں ملٹی نیشنل کارپوریشنز، حکومتوں، اور عالمی این جی اوز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تا کہ مثبت سماجی، ماحولیاتی اور مالیاتی اثرات مرتب کرنے پر مبنی ٹیکنالوجیز کو تلاش اور منتقل کیا جا سکے۔
InnoCSR اپنی کوششوں کو گڈ برکس سسٹم کے نام سے ایک ملکیتی ٹیکنالوجی میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہے، جس سے تعمیراتی صنعت کے لیے نقصان دہ ماحولیاتی اثرات کو کم کرتے ہوئے پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایک انقلابی طریقہ بروئے کار لایا جا سکے۔ گڈ برکس سسٹم کے تحت مضبوط اور عالمی معیار کی کوالٹی پر مشتمل اینٹیں تیار کرنے کے لیے ایک خاص مٹی کی پائیدارمواد پر مبنی ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے بدولت گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو کم کرتے ہوئے پیداواری دورانئے میں 80 فیصد تک کمی لائی جاتی ہے کیونکہ اسے جلانے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔
InnoCSR کے ذریعے لاگت، شدید محنت اور ماحول کے لحاظ سے جو فوائد حاصل ہوتے ہیں، بین الاقوامی تنظیموں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے ان کی قبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ InnoCSR کے گڈ برکس سسٹم کا نیپال میں پہلے ہی استعمال کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد 2024 کے ابتدا میں پاکستان اور بھارت تک بھی مذکورہ سسٹم کو پھیلانا ہے۔
میڈیا کیجانب سے رابطہ یا مزید معلومات کے لیے برائے مہربانی رابطہ کریں
نام: فرح صیغ
عہدہ: مارکوم اسپیشلسٹ
ای میل: marcom@innocsr.com