سنگاپور، 17 جولائی 2023 /PRNewswire/ — 7 جولائی کو ٹرینا سولر سمیت ماڈیول کے نو صنعت کاروں نے مستطیل سلیکون ویفر ماڈیولز کی پیمائشوں کو 2382*1134 ملی میٹر پر معیاری بنانے پر اتفاق کیا جو کہ اپریل 2022 میں لانچ کیے گئے ٹرینا سولر کے 2384*1134 ملی میٹر پیمائشوں کے حامل 210R ماڈیولز پر مبنی تھا۔ اس کے ساتھ ہی نو کمپنیوں نے 210 ملی میٹر سیریز ماڈیولز کے موجودہ اور مستقبل کے ڈیزائنز کے ماڈیول کی پیمائشوں اور ماؤنٹ کرنے کے سوراخوں کے لئے چائنا فوٹووولٹیک انڈسٹری اسوسی ایشن کی پیروی کرنے کی بھی درخواست کی۔
ٹرینا سولن انڈسٹری میں سب سے آگے رہا ہے اور اس نے اپنے گولڈن سائز ڈیزائن کے تصورات اور مصنوعات کے ساتھ معیاری بنانے کے عمل کی سربراہی کی ہے۔ اس طرح ٹرینا سولر نے صنعت بھر میں ماڈیول کی پیمائشوں کو معیاری بنانے کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔
اپریل میں کمپنی نے مستطیل ویفرز کے مطابق بنائی گئی جدید میڈیم فارمیٹ 210R پراڈکٹ کا صنعت میں بےمثال تعارف کروایا۔ مارچ میں ٹرینا سولر نے جامع 210R پراڈکٹ سلیوشنز پیش کیے جن میں ماڈیول کی پیمائشیں 2384*1134 ملی میٹر، ماؤنٹ کرنے کے سوراخوں کی جگہیں، فریم ڈیزائن، مواد کے عمل، پیکجنگ اور اعداد و شمار کے عوامل شامل تھے۔
ٹرینا سولر نے سلیکون ویفر ماڈیول کی پیمائشوں کو معیاری بنانے کی وکالت میں سربراہی حیثیت رکھی۔ اپریل میں اس نے اسوسی ایشن کی منظم کردہ ماڈیول سائز ورک شاپ میں اپنے 210R ماڈیولز کی جامع قدر پیش کی۔ ان فوائد میں کنٹینر کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنے والے (98.5 فیصد کی شرح کا حصول) ڈیزائن کے تصورات، گاہکوں کی قدر میں اضافہ، صنعت کاری کی صلاحیت، اور ثابت شدہ تحفظ اور بھروسہ مندی شامل تھی، جبکہ مجموعی ترسیل 30GW+ سے زیادہ رہی۔ ٹرینا سولر نے تجویز دی کہ 2384*1134 ملی میٹر کی پیمائشوں کو صنعت کے عالمی معیار کے طور پر اپنایا جائے، اسوسی ایشن اور شریک کمپنیوں نے اس تجویز سے اتفاق کیا۔
اس سال شنگھائی میں SNEC نمائش کے دوران بڑے ماڈیول صنعت کاروں نے اپنی پراڈکٹس میں 2384/2380*1134 ملی میٹر کی پیمائشیں استعمال کیں۔ اب، دیگر آٹھ کمپنیوں کے ساتھ، ٹرینا سولر صنعت کا معیار آگے بڑھانا جاری رکھے گا۔
ٹرینا سولر کے فروغ دیے گئے بڑے فارمیٹ کے ماڈیولز کی پیمائشوں کے بارے میں، 2021 میں چائنا فوٹووولٹیک انڈسٹری اسوسی ایشن نے 60 سیل ماڈیولز کے لئے 2172*1303 ملی میٹر کی مجموعی پیمائشوں اور 210 ملی میٹر سیل کی بنیاد پر ماؤنٹ کرنے کے سوراخوں کی جگہوں، اور 66 سیل ماڈیولز کے لئے 2384*1303 ملی میٹر کی مجموعی پیمائشوں کے صنعتی معیارات قائم کیے۔
210 ویفر ٹیکنالوجی نے خاص کر ورٹیکس 600W+ ماڈیولز میں بڑے فوائد ظاہر کیے ہیں۔ اپنی 210 ٹیکنالوجی کی بنیاد پر n ٹائپ ٹیکنالوجی کے انضمام کے ساتھ ٹرینا سولر 700W+ کو قبول کرنے میں صنعت کی سربراہی کر رہا ہے۔ اس مشترکہ آغاز کار کے ساتھ PV کی صنعت نے 210 ملی میٹر ٹیکنالوجی کی طرف ایک اور قدم بڑھایا ہے۔
تیاری کے کئی مراحل کے دوران بڑے فارمیٹس اور بڑے پاور آؤٹ پٹ کا رجحان صنعت میں جدت اور بہتری کا کلیدی محرک رہا ہے۔ اس ترقی کے پیچھے ماڈیول کی پیمائشوں کو معیاری بنانے کا کردار اہم ہے۔
ٹرینا سولر کا خیال ہے کہ تازہ ترین مشترکہ آغاز کار ماڈیول کے سائز میں تاریخی تغیر کے اختتام کی نمائندگی کرتا ہے، اور الٹرا ہائی پاور اور بہتر کارکردگی والے 210 ملی میٹر ماڈیولز کا واضح رجحان ظاہر کرتا ہے، جس کے فوٹووولٹیک صنعت میں عالمی سطح پر اہم فوائد سامنے آئیں گے۔