- 13ویں سوشل ڈائیلاگ فورم کا کامیاب انعقاد: عزت مآب وزیر احمد بن سلیمان الراجہی نے شاہ عبد العزیر سینٹر برائے ثقافتی مواصلات کے ساتھ اشتراک عمل سے ایک قابل ذکر فورم کا کامیاب انعقاد کیا ہے جس میں "قانون سازی اور حکومتی پالیسیوں – بصیرتوں اور توقعات” کا احاطہ کیا گیا۔
- سعودی جی 20 ممالک میں کارکنوں کی افادیت کی ترقی میں سب سے آگے ہے: مزدوروں کی بین الاقوامی تنظیم نے 2022 میں کارکنوں کی افادیت میں 4.9% ترقی کے ساتھ سعودی عرب کی کامیابی کو اجاگر کیا ہے۔
ریاض، سعودی عرب، 27 نومبر، 2023 /PRNewswire/ — سعودی عرب کے وزیر انسانی وسائل اور سماجی ترقی، انجنیئر احمد بن سلیمان الراجہی نے ریاض میں 13ویں سوشل ڈائیلاگ فورم کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا ہے۔ شاہ عبد العزیر سینٹر برائے ثقافتی مواصلات کے اشتراک عمل کے ساتھ منعقد کیے گئے اس فورم کا موضوع "قانون سازی اور حکومتی پالیسیاں – بصیرتیں اور توقعات” تھا اور اس میں حکومتی نمائندوں، آجروں، کارکنوں اور مزدوروں کی بین الاقوامی تنظیم نے شرکت کی۔
وزیر الراجہی نے سماجی مباحثے کو فروغ دینے، چيلنجوں کا تدارک کرنے اور سعودی وژن 2030 کے ساتھ ہم آہنگ ایک با اختیار معاشرہ تیار کرنے میں فورم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
سعودی عرب کی جی 20 ممالک میں کارکنوں کی افادیت کی ترقی میں حصولیابی (مزدوروں کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق 2022 میں کارکنوں کی افادیت 4.9% رہی) کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے مباحثے کی پانچ ورکشاپوں میں زیر بحث لائی گئی اشتراک عمل کی پیش قدمیوں کے ساتھ وابستگی پر زور دیا۔
وزیر الراجہی نے کہا: "یہ فورم ایک متحرک معاشرہ اور کام کا ماحول قائم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ کارکنوں کی افادیت کی ترقی میں ہماری کامیابی چیلنجوں کا اشتراک عمل کے ساتھ تدارک کرنے کے ہمارے عزم کا اظہار ہے۔
"کارکنوں کی افادیت کی ترقی میں ہماری نمایاں کامیابی چیلنجوں سے اشتراک عمل کی کوششوں کے ذریعے نمٹنے اور ان کو فعال طریقے سے حل کرنے کے ہمارے غیر متزلزل عزم کی شہادت دیتی ہے۔”
قانون سازی کے عمل میں اہم اسٹیک ہولڈروں کو شامل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، مزدوروں کی بین الاقوامی تنظیم سے جناب یوسف غالب نے سماجی مباحثے کے ذریعے مشمولی پالیسیوں کی اہمیت پر زور دیا۔
فورم نے اقتصادی اور سماجی پالیسی امور پر بھی غور کیا۔ چیلنجوں کا تدارک کرنے اور سماجی بیمہ، معاہدات کی دستاویز بندی، لیبر کورٹس اور ان کو لیبر سسٹم کے ساتھ مربوط بنانے کے بارے میں اشتراک عمل کو بڑھانے کے حوالے سے سفارشات کی منظوری دی گئی۔
سوشل ڈائیلاگ فورم کا مقصد لیبر مارکیٹ میں توازن پیدا کرنا، بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ طریقہ کار کو فروغ دینا اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان جاری تعاون اور مواصلات کو ترقی دینا ہے۔
فوٹو – https://mma.prnewswire.com/media/2285935/ALSONWorld_1.jpg
Photo – https://mma.prnewswire.com/media/2285936/ALSONWorld_2.jpg
محمد صالح contact@alsonworld.com, +966 55 132 8936